مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی کیلئے میئر کراچی کی منظوری کا انتظار ہے، فورپاز

October 03, 2023

عالمی تنظیم فورپاز کا کہنا ہے کہہتھنی مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی کیلئے میئر کراچی کی منظوری کا انتظار ہے۔

مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی میں تاخیر سے متعلق بیان دیتے ہوئے تنظیم نے کہا کہ فورپاز ٹیم کو کراچی سے گئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا۔

فورپاز نے کہا کہ ہتھنی مدھوبالا کی صحت ظاہری طور پر بہتر ہے، اکیلے رہنے سے مدھوبالا کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے، اسے فوری سفاری پارک منتقل کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے کنٹینر چڑیا گھر پہنچا دیا گیا ہے۔