حماس کے سینئر رہنما کی ایلون مسک کو غزہ کے دورے کی دعوت

November 29, 2023

فائل فوٹو

حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے ارب پتی سربراہ ایلون مسک کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ہونی والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے دورے کی دعوت دی ہے۔

بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ ایلون مسک اسرائیل کے بعد غزہ کا دورہ بھی کریں اور اسرائیل کے ہاتھوںلوگوں کے قتل عام اور تباہی کا جائزہ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل نے غزہ میں لوگوں کے گھروں پر 40 ہزار ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد گرایا ہے۔

پریس کانفرنس میں اسامہ حمدان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں اور انہیں ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے پیر کے روز اسرائیل کا دورہ کیا تھا، ایلون مسک ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھا۔