عماد وسیم کا بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز سے معاہدہ

November 30, 2023

عماد وسیم--- فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہو گیا۔

میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر بلیئر کراؤچ کے مطابق عماد وسیم بگ بیش میں 25 دسمبر کے بعد سے میلبرن اسٹارز کو دستیاب ہوں گے۔

بلیئر کراؤچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں عماد وسیم، اسامہ میر اور حارث رؤف کو دیکھیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عماد وسیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی کا وسیع تجربہ ہے۔