زارا نور عباس ماں بننے والی ہیں؟

November 30, 2023

زارا نور عباس—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ان کے ماں بننے سے متعلق چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے گلابی و سیاہ رنگ کے امتزاج کے خوبصورت لباس میں چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختلف تصویروں میں اداکارہ جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصاویر میں انہیں موم بتیاں جلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


تصویروں کے ساتھ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’یہ سال کا پھر وہی وقت ہے‘ اس کے ساتھ انہوں نے موم بتی، اسنو فلیک اور ستارے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ تصویروں کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کے ماں بننے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں اور ان کی 2017ء میں شادی ہوئی تھی۔

ان کی فی الحال کوئی اولاد نہیں ہے تاہم کچھ عرصہ قبل زارا نور نے ایک انٹرویو میں بیٹے کی قبل از وقت پیدائش اور پھر فوراً انتقال کر جانے سے متعلق انکشاف کیا تھا۔