پاکستان ویمنز ٹیم کرائسٹ چرچ سے ڈنیڈن پہنچ گئی

December 01, 2023

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ سے ڈنیڈن (Dunedin) پہنچ گئی۔

ویمن ٹیم کل دوپہر میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 دسمبر جبکہ پہلا ون ڈے 12دسمبر کو کھیلا جائےگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جانے ہیں۔