نومبر میں مہنگائی 2.7 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردیے

December 01, 2023

نومبر میں مہنگائی میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے کے مطابق گزشتہ ماہ ٹماٹر 60.4 فیصد، آلو 15 فیصد اور چائے کی پتی 13 فیصد مہنگی ہوئی۔

جبکہ پیاز 12.3 فیصد مہنگے ہوئی۔ ایک مہینےمیں ڈرائی فروٹ 7.9 فیصد، مچھلی7.7 فیصد اور انڈے 7.1 فیصد مہنگے ہوئے۔

ایک مہینے میں تازہ سبزیاں 4.5 فیصد مہنگی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں گیس کی قیمتوں میں281 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک مہینے کے دوران چنے 4.3 فیصد اور چنے کی دال 4 فیصد سستی ہوئی۔