فواد چوہدری اور دیگر کے خلاف رشوت لینے کا مقدمہ درج

December 04, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) فواد چوہدری، ان کے فرنٹ مین اور ضلع کونسل جہلم کے افسروں کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ اینٹیکرپشن اسٹیبلشمنٹ ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ سے ایک کروڑ روپے رشوت لینے کی بابت ثبوت سامنے آنے پر فوق شیرباز فرنٹ مین فواد چوہدری و فواد چوہدری و دیگر ملزموں کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔