کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پہلی INSPIRE نیشنل سمپوزیم 2026کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام اسٹوڈنٹ ریسرچ فورم، سندھ میڈیکل کالج (SMC) نے کیا۔ سمپوزیم میں میڈیکل طلبہ، محققین اور ماہرین نے شرکت کی، جس کا مقصد تحقیق، جدت اور شواہد پر مبنی طبی تعلیم کو فروغ دینا تھا۔ وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر امجد سراج میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا، “تحقیق طب میں ترقی کی بنیاد ہے۔ اپنے طلبہ کو تحقیق، جدت اور شواہد کی بنیاد پر کام کرنے کی ترغیب دے کر ہم ایسے حل پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں جو صحت کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں اور مریضوں کے علاج کے نتائج کو بہتر بنائیں۔”“میڈیکل کیریئر میں تحقیق کی اہمیت” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سید اطہر انعام، نیوروسرجن، آغا خان یونیورسٹی، نے عالمی سطح پر بیماریوں کے بوجھ اور تحقیقی نتائج کے درمیان موجود فرق کو اجاگر کیا۔