کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ برائے بااختیاری معذورین (ڈی ای پی ڈی) کے 37خصوصی تعلیم و بحالی مراکز میں 49ڈیجیٹل کلاس رومز،20سیٹلائٹ اسکولز اور سماعت سے محروم و مختلف معذوریوں کے شکار بچوں کیلئے تعلیمی مواقع بہتر بنانے کے مقصد سے اشاروں کی زبان کے اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا علامتی افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب گلستانِ جوہر میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جہاں وزیراعلیٰ نے ڈی ای پی ڈی کے سیکریٹری طحہٰ احمد فاروقی، ڈیف ریچ کے بانی رچرڈ گیری، ماہرین تعلیم، اساتذہ، والدین اور ترقیاتی شراکت داروں کے ہمراہ نئی سہولیات کا جائزہ لیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔