کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو بیان میں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، کامیابی اور درازی عمر کیلئے دعا کی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو، والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور والد آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت، جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت کے وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری میں ہی قومی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور نوجوانی میں ملک کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں۔