کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر نوجوان بہن کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے مکان نمبر 466سیکٹر 10بسم اللہ کالونی اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ زرقا بی بی دختر محمد رئیس خان کے نام سے کی گئی ، مقتولہ کو اس کے بھائی سفیر خان نے غیرت کے نام پر سر پر ایک گولی مار کر قتل کیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔