جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے جسپریت بمراہ کو اسپیڈ بڑھانے کا طریقہ بتادیا

December 04, 2023

---فائل فوٹو

جیولین تھرو کے مقابلوں میں تاریخ رقم کرنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا نے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو گیند کی اسپیڈ بڑھانےکا طریقہ بتا دیا۔

ایک بیان میں نیرج چوپڑا نے کہا کہ مجھے جسپریت بمراہ پسند ہیں، ان کا بولنگ ایکشن منفرد ہے۔

نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں رفتار بڑھانے کے لیے بمراہ کو رن اپ تھوڑا لمبا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جیولین تھرور کی حیثیت سے ہم اکثر بات کرتے ہیں کہ فاسٹ بولرز کیسے اسپیڈ بڑھا سکتے ہیں۔