غزہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹریا کا شکار ہونے لگے

December 04, 2023

غزہ پٹی میں اسرائیلی عسکری مہم میں شریک فوجی اہلکار خطرناک بیکٹریا کا شکار ہونے لگے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ شیگلا نامی مہلک بیکٹیریا میں مبتلا درجنوں فوجی اہلکار اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ غیر معیاری کھانوں کے باعث فوجی مہلک بیکٹیریا کا شکار ہوئے۔

متاثرہ اسرائیلی فوجی پیٹ کے امراض سمیت تیز بخار اور پیچش سے دوچار ہوئے، اسرائیلی شہری اپنی فوج کیلئے کھانا بجھواتے ہیں، شہریوں کا بھیجا کھانا اکثر خراب ہوجاتا ہے جو فوجیوں کی بیماری کا سبب ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 15 ہزار 899 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی۔