غزہ میں اسرائیلی فوج نے صحافی پر ٹینکوں سے فائرنگ کردی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں صحافیوں اور فوٹوگرافروں پر گولیاں برسائی ہیں، تاہم وہ محفوظ رہے۔
فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں سے فائرنگ اور سڑک پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے دوران فلسطنیی صحافی اپنے ساتھی کے ساتھ دوڑتا ہوا نظر آرہا ہے، جبکہ دونوں نے پریس کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی ہے۔
معتز عزیزہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے ہم پر براہ راست فائرنگ کی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 15 ہزار 899 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی۔