جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیدر لینڈز کا میچ 3-3 گول سے برابر

December 06, 2023

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہو گیا۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا۔

میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے 0-2 کی برتری حاصل کی تھی جسے ارشد لیاقت نے 32 ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے کم کیا اور 4 منٹ بعد سفیان نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

چوتھے کوارٹر میں نیدر لینڈز کے اولیورز نے گول کر کے برتری قائم کی تاہم بعد ازاں ارباز احمد نے بھی گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔