نیویارک، یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ، ملزم گرفتار

December 08, 2023

فائل فوٹو

نیویارک کے شہر البانی میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے 28 سال کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم نے فائرنگ سے پہلے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا، ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی شہری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

گورنر نیویارک نے راہب سے رابطہ کرکے یہودی کمیونٹی کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ یہودی آج سے جشن چراغاں کی تقریبات میں مصروف ہیں۔