انٹر بینک: ڈالر بغیر تبدیلی 279 روپے 50 پیسے پر فروخت

February 20, 2024

—فائل فوٹو

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر بغیر تبدیلی کے اپنے پرانے نرخ پرفروخت ہو رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر آج بغیر تبدیلی کے 279 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران بھی ڈالر اپنی پہلے والی قیمت پر ہی فروخت ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 34 پیسہ مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج: تیزی ملے جلے رجحان میں تبدیل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج تیزی نظر آئی جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ساڑھے 4 پوائنٹس کے اضافے سے 60 ہزار464 پر آ کر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 60 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔