سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع

February 21, 2024

سربراہسنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا(فائل فوٹو)۔

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تحریری درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق تحریری درخواست، پارٹی لیٹر اور بیان حلفی کمیشن میں جمع کروا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ نے سنی اتحاد کونسل کے دستاویزات وصول کر لیے اور تمام دستاویزات وصول کر کے ڈائری نمبر لگا دیا۔