چار جماعتی اتحاد کا ترقی سے کوئی سروکار نہیں، جان اچکزئی

February 22, 2024

فائل فوٹو

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چار جماعتی اتحاد کو قوم کی بقا، ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد صرف ہاری ہوئی سیٹوں کی خاطر بنایا گیا ہے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کسی کو دھاندلی یا کوئی اور شکایات ہیں تو قانونی راستہ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے قوم پرستی اور نسل پرستی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔