بلوچستان میں تین جماعتی مخلوط حکومت بننے کا امکان

February 23, 2024

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملات پر اتفاق پیدا ہوجانے کے بعد اب بلوچستان میں صوبائی حکومت کے خدوخال بھی واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 3جماعتی مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لایا جائیگا، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی، بی این پی اور بی این پی عوامی کے اپوزیشن میں بیٹھنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایک دو روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دے کر وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کے پاس ہوگی جبکہ سینئروزیر مسلم لیگ ن سے ہوں گے۔