وزارتِ اعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

February 25, 2024

مسلم لیگ ن کی نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب کو مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری، میاں یاور زمان، ذیشان رفیق اور دیگر رہنماؤں نے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے ن لیگ کے اراکینِ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچے تھے۔

عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، منشاء اللّٰہ بٹ، غزالی سلیم بٹ اور دیگر پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان کے کاغذاتِ نامزدگی بھی آج جمع کرائے جائیں گے۔

کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکریٹری اسمبلی اسکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپنجاب اسمبلی میں مسلم ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کر اسپیکر جبکہ ظہیر اقبال چنڑ 220 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔