امریکی صدر جوبائیڈن کے سیزفائر سے متعلق بیان پر حماس عہدیدار کا ردعمل

February 27, 2024

فائل فوٹو

حماس کے عہدیدار کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق دیے گئے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

حماس کے عہدیدار نے خبرایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ قبل از وقت ہے۔

حماس عہدیدار کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے ابھی بھی بڑے خلاء موجود ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا تازہ بیان:

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں سیزفائر آئندہ پیر تک متوقع ہے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر نے مجھے بتایا ہم سیزفائر معاہدے کے قریب ہیں۔

جوبائیڈن کے مطابق غزہ میں سیزفائر معاہدہ ابھی تک طے نہیں ہوا ہے۔