ہندو ماؤں سے پیدا ہونیوالے مغل بادشاہ

February 28, 2024

ـــ فائل فوٹو

مغل بادشاہوں کے ساتھ 16ویں صدی کے آخر میں بہت سے راجپوت حکمرانوں نے قریبی تعلقات استوار کیے تھے اور ان کی مختلف حیثیتوں میں خدمت کی۔

ہندوستان کے مشہور راجپوت حکمرانوں نے اپنی بیٹیوں اور بہنوں کی شادیاں بھی مغل بادشاہوں اور ان کے شہزادوں سے کروائیں۔

یہی وجہ ہے کہ مغلیہ سلطنت میں شاہی تخت کے مالک بننے والی کئی نامور بادشاہوں کی مائیں ہندو تھیں۔

جہانگیر

اس سلسلے کا آغاز مشہور مغل بادشاہ اکبر سے ہوا جنہوں نے فروری 1562ء میں راجہ بھرمل کی بیٹی مریم الزمانی سے شادی کی۔

اس شاہی جوڑی کے گھر 1569ء میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’نور الدین محمد سلیم‘ رکھا گیا اور ان کا یہ بیٹا بڑا ہوکر مغلیہ سلطنت کا چوتھا بادشاہ بنا۔

’نور الدین محمد سلیم‘ المعروف مغل بادشاہ جہانگیر نے 1605ء میں شاہی تخت سنبھالا اور پھر انتقال ہونے تک پورے ہندوستان پر حکمرانی کی۔

شاہ جہاں

مغل بادشاہ جہانگیر نے 11 جنوری 1586ء کو موٹا راجہ ادے سنگھ کی بیٹی شہزادی مناوتی بائی سے دوسری شادی کی۔

اس شاہی جوڑی کے ہاں 1592ء میں ایک بیٹے شاہ جہاں کی پیدائش ہوئی جو کہ مغلیہ سلطنت کے پانچویں بادشاہ بنے۔

شاہ جہاں نے اپنے والد جہانگیر کے انتقال کے بعد 1628ء میں شاہی تخت سنبھالا اور پھر 1658ء تک برصغیر پر ان کی حکمرانی رہی۔

عالم گیر دوم

جہانگیر کے بعد نویں مغل بادشاہ جہاندر شاہ کی شادی راجپوت کی شہزادی انوپ بائی سے ہوئی۔

اس شاہی جوڑی کے ہاں 1699ء میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام شہزادہ عزیز الدین مرزا رکھا۔

’شہزادہ عزیز الدین مرزا‘شاہی تخت سنبھالنے کے بعد اپنے شاہی لقب ’عالم گیر دوم‘ سے مشہور ہوئے۔

بہادر شاہ ظفر

اس طرح آخر مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر بھی مغل بادشاہ اکبر شاہ دوم اور ان کی ہندو بیوی لال بائی کی اولاد ہیں۔