خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا

February 29, 2024

فائل فوٹو

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے اجلاس 10 بجے طلب کیا ہے، جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔

اسپیکر کے لیے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بابر سلیم سواتی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار ثریا بی بی ہیں۔

اپوزیشن کے اسپیکر کے لیے امیدوار پیپلز پارٹی کے احسان اللّٰہ میاں خیل ہیں جبکہ اپوزیشن کے ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار پی ٹی آئی پی کے ارباب وسیم ہیں۔