عثمان خواجہ کو بیٹ سے فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا

March 02, 2024

آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو بیٹ سے فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فاختہ کا اسٹیکر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ہٹانا پڑا، یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں پیش آیا۔

عثمان خواجہ نے نئے بیٹ کے لیے پویلین کی طرف اشارہ کیا جس کے بعد 12 ویں کھلاڑی میتھیو رنشا کچھ بیٹ لے کر آئے جس میں سے عثمان خواجہ نے ایک بیٹ منتخب کیا اور یوں انہیں پابندی والا فاختہ کا لوگو ختم کرنا پڑا۔

عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں لوگو لگانے کی درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا تھا۔

عثمان خواجہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتے تھے۔ وہ پرتھ ٹیسٹ میں اپنے جوتوں پر نعرہ بھی لکھنے کے خواہشمند تھے۔