پیپلز پارٹی کا بہرامند تنگی کی قرار داد سے اعلان لاتعلقی

March 02, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے سینیٹر بہرامند تنگی کی قرار داد سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ سینیٹر بہرا مند تنگی کی سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم اُن کی بنیادی رکنیت ختم کرچکے ہیں، وہ پارٹی کا نام استعمال نہ کریں گے۔

پی پی کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ بہرامند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، وہ پارٹی کے سامنے وضاحت کرنے میں ناکام رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی چارسدہ کے صدر نے سینیٹر کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی، وہ 11 مارچ کو سینیٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔