وزیرِ اعلیٰ سندھ اور گورنر کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

March 03, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری نے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی و خوش حالی کی نئی منازل طے کرے گا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نومنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اُمید ہے شہباز شریف کے دور میں ملک ترقی کرے گا۔