ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ

March 18, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ نائن کے فائنل سے پہلے اتوار کی شب کراچی میں ملتان سلطانز کی انتظامیہ کے رویے پر ہیڈ کوچ عبدالرحمن کی پریس کانفرنس کا صحافیوں نے بائیکاٹ کردیا۔ عبدالرحمن سوالات کا جواب دیئے بغیر ہی نشست سے اٹھ گئے ۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ ملتان کے منیجر احسن ناگی کا رویہ بہتر نہیں تھا، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ میڈیا منیجر تھے۔