رمضان المبارک، 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

March 30, 2024

فائل فوٹو

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے، 50 ہزار سے زائد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے، اس سلسلے میں افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں گے۔