سیاسی جماعتوں سے ایک بار پھر الیکشن اخراجات کی تفصیلات طلب

April 16, 2024

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سیا سی جماعتوں سے ایک بار پھرالیکشن اخراجات کی تفصیلات طلب،10لاکھ تک عطیات دینے والوں کی تفصیلات بھی مجوزہ فارم پر22 اپریل سے پہلے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر اُن تمام سیاسی جماعتوں ،جنہوں نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لیا تھا باور کرایا ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017اور الیکشن رولز 2017کے تحت کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے 60دنوں کے اندر اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات (دس لاکھ روپے کے برابر اور زائد ) دینے والوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں جمع کرائیں ۔