پیرس اولمپکس کی مشعل روشن کردی گئی

April 17, 2024

کراچی(جنگ نیوز) یونان میں روایتی تقریب میں پیرس اولمپکس کی مشعل روشن کردی گئی۔ قدیم شہر اولمپیا میں تقریب میںمقامی فنکاروںشرکت کی، ادھر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ غیر معمولی سیکورٹی خطرات کے پیش نظر پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین سے منتقل کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا۔