سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق بھی MQM کا ہے اور آخری بھی، فاروق ستار

April 17, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے اور آخری حق بھی۔

جیو نیوز سے ٹیلفونک گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے گورنر کامران ٹیسوری ہیں اور ان کے علاوہ ایم کیو ایم نے کوئی نام نہیں دیا نہ زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی بندر بانٹ میں سندھ کی گورنر شپ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن اس سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ کی تبدیلی کی باز گشت سنائی دی اور اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کے لیے زیر گردش رہا۔