علی یونس نے عالیہ ریاض کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی

April 18, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

علی یونس نے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی اور اپنی اہلیہ عالیہ ریاض کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے آغاز کے موقع پر دونوں نے ساتھ تصویر بنوائی۔

علی یونس اس سیریز میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ عالیہ ریاض پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 12 اپریل کو لاہور میں دونوں کا نکاح ہوا تھا۔ علی یونس سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔