کراچی: لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل

April 19, 2024

ایکس ویڈیو گریب

کراچی کے علاقے لانڈھی میں آج صبح ہوئے خود کش دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے زخمی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ سیکیورٹی گارڈ نور محمد وینٹی لیٹر پر تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دوسرے زخمی سلمان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب لانڈھی دھماکے کے 2 زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح سویرے کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق وین میں موجود ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوئے، گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔