ایران، اسرائیل اور ان کے اتحادی مزید کشیدگی سے گریز کریں، صدر یورپی کمیشن

April 19, 2024

--- فائل فوٹو

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیان نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل اور ان کے اتحادی مزید کشیدگی سے گریز کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ اس خطے میں استحکام رہے اور تمام فریق مزید کارروائی سے باز رہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔

رشی سونک کا کہنا ہے کہ میرے لیے ایران پر اسرائیلی حملے کی رپورٹس پر قیاس آرائیاں کرنا درست نہیں ہوگا۔