ضمنی انتخابات: سول آرمڈ فورسز، پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

April 20, 2024

فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیںجس کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔