نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں اسرائیلیوں کا مظاہرہ

April 21, 2024

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

ہزاروں اسرائیلی آباد کاروں نے تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ہٹانے، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرے میں خواتین، بچوں اور نوجوان افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا مظاہرہ گزشتہ ہفتے اور اُس سے قبل بھی کیا گیا تھا۔