طورخم: خفیہ اطلاع پر کسٹم کی کارروائی، غیر ملکی اسلحہ برآمد

April 21, 2024

—فائل فوٹو

خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کسٹم کے عملے نے طورخم امپورٹ ٹرمینل میں کارروائی کی ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 2 کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کسٹم ذرائع نے بتایا ہے کہ پکڑے گئے غیر ملکی اسلحے میں 3 ایم 16 رائفلز، 2 امریکن پستول شامل ہیں۔

کسٹم ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کلاشنکوف کے 4 ہزار کارتوس اور 9 ایم ایم کے 8 ہزار کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔