روس کی امن فورسز نگورنو کاراباخ ریجن سے نکل گئیں، کریملن کی تصدیق

April 21, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

روس کی امن فورسز نگورنو کاراباخ ریجن سے نکل گئیں، ماسکو سے کریملن نے بھی رواں ہفتے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امن فورسز علاقے سے انخلا کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے ایک آذربائیجانی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ایک تاریخی عمل کا مشاہدہ کیا گیا، دو صدیوں میں پہلی بار روسی کاراباخ سے جا رہے ہیں۔

ماسکو نے پہلے روسی سلطنت کے دوران اور پھر سوویت دور میں قفقاز کے علاقے پر حکومت کی۔

جب سوویت یونین کے خاتمے کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ چھڑ گئی تو ماسکو نے ثالثی کی کوشش کی تھی۔

کریملن نے 2020 میں تقریباً 2 ہزار فوجیوں کو جنگ بندی کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر تعینات کیا تھا جس نے کاراباخ کے علاقے میں آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی لڑائی کو روکا تھا۔