گھر سے 70 لاکھ کے زیورات غائب، شہری 20 موٹر سائیکلوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے

April 23, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،9افراد سے جھپٹا مار کرموبائل چھین لئے گئے۔اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں بھی شہری ایک گاڑی 5موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ صادق آباد میں عباس علی شاہ کے گھر سے موبائل ، طلائی زیورات مالیتی 15لاکھ12 ہزار روپےاور 78 ہزار روپے ،کری روڈ پر محمد مقصود کی دکان کی چھت سے سولر پینل،بوستان خان روڈ پر روبینہ کوثر کے گھرسے طلائی زیو رات مالیتی70لاکھ روپے غائب ہو گئے۔غریب آبادمیں حمد ہارون کی دکان کے تالے توڑ کر سامان مالیتی5لاکھ روپے، ڈھوک حافظ میں وقار احمد کیانی کے گھر سے سونا مالیتی 12لاکھ روپے، تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ ترامڑی چوک میں ذوالفیاض عباسی کی موبائل شاپ سے 10 تولے طلائی زیورات،نون کے علاقہ سیکٹر آئی 14 تھری میں عاطف کے گھرکے تالے توڑ کر40 ہزار روپے اور دیگرسامان چرا لیا گیا۔جی ایٹ ونمیں پولیس لائٹ لگی گاڑی میں سوارملزم کارمیں سوار میاں بیوی سے گن پوائنٹ پرچارتولے کی چارطلائی چوڑیاں ،تین طلائی انگوٹھیاں ، پرس جس میں دولاکھ روپے ،3کریڈٹ وڈیبیٹ کارڈز،اے ٹی ایم کارڈ، جیولری سیٹ اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے ۔