آئل ٹینکر کے قریب واٹر کولر میں شعلہ بھڑکنے سے آگ لگی، تحقیقاتی کمیٹی

April 23, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بلیو ایریا میں پٹرول پمپ کے قریب آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بلیو ایریا میں پمپ کے قریب 7بجکر 35منٹ پر آئل ٹینکر سے پٹرول کی منتقلی کے دوران آگ لگی۔ رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر سے پٹرول منتقل کرنے کے دوران آئل ٹینکر کے قریب واٹر کولر میں شعلہ بھڑکنے سے آگ لگی۔معائنہ کے دوران پٹرول آف لوڈنگ کی جگہ پر بجلی کا لائیو کنکشن بھی دیکھا گیا،جو ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔ سی سی ٹی وی جائزے سے پٹرول منتقلی کے دوران پٹرول کا ٹینک سے باہر گرنا بھی آگ لگنے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے ۔