ایمرسن یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس،متعدد اہم فیصلوں کی منظوری

April 23, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کی صدرات میں ہوا، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی،ان میں یونیورسٹی میں فیشن ڈیزائیننگ الائیڈ ہیلتھ اورٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے مضامین کا اجرا یونیورسٹی انڈولمنٹ فنڈ کا قیام جس کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے ابتدائی طور ایک کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرنے سرکاری قوانین کے مطابق نئے تعینات ہونے فیکلٹی ممبران کے لئے صحت کی سہولیات و ما لی معاملات کی منظوری بھی شامل ہے، ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا کہ اپنی مادر علمی میں آ کر وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ڈاکٹر فرخ نوید کو بتایا کہ یونیوسٹی نے جدید تقاضوں کے حامل مضامین میں کا آغاز کردیا ہے جس سے یہاں کے طلباء میں کے روشن مستقبل کے نئے دروازے کھلیں گے، طلبا کے لئے فری انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ای روزگار سنٹر ای لیب کا قیام الغزالی ہال کی تعمیر نو کی تکمیل اور سڑکوں کی مرمت کا کام آخری مراحل میں ہے،بعدازاں ڈاکٹر فرخ نوید نے حال ہی میں قائم ہونے والے انوویشن سنٹر کا افتتاح کیا ۔