ستھرا پنجاب مہم میں شجر کاری پر بھی توجہ دی جارہی ہے:ڈپٹی کمشنر

April 23, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر )رضوان قدیر نے کہا ہے ستھرا پنجاب مہم میں صفائیکے ساتھ ساتھ شجر کاری پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئےسول سو سائٹی کی شراکت نہ صرف خوش آئند بلکہ موثر انداز میں اس کوارڈی نیشن کو ہم آگے بڑھائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پنجاب کی صاف ستھرا و سرسبز و شاداب پنجاب مہم کے حوالے سے ضلعی حکومت ملتان کی زیر نگرانی سی ا یس او برج پروگرام ایف ڈی او اور شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر تقریب میں کیا ،سی ای اوایف ڈی او غلام مصطفیٰ،سی ای او شعور آرگنائزیشن شاہد محمود انصاری۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف،پرویز اقبال انصاری،علی اعجاز،میاں توقیر احمد،طارق گردیزی،ملک اعجاز بھٹہ،منیجر سالڈ ویسٹ کمپنی محمد عمران،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عزیز خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقبال سہو، اسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر محمد شفیق رائے زاہد اور سول سو سائٹی کے اراکین ملک امیر نواز۔ نور الامین خاکوانی۔ طارق بلال۔ پروفیسر عنایت علی قریشی۔ اقبال بلوچ۔ اشفاق ندیم۔ جام محمد آصف۔ سید امتیاز شاہ ودیگر شریک تھے۔