ہڈیوں کے امراض کے مریض علاج کی ناکافی سہولتوں سے پریشان

April 25, 2024

راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) راولپنڈی کے تینوں سرکاری ہسپتالوں میں (آرتھوپیڈک ) ہڈیوں کے مریض علاج نہ کی ناکافی سہولتوں کے باعث پریشان ہو گئے ۔جب سے ہولی فیملی ہسپتال کی تزئین اور آرائش کا کام شروع ہوا ہے اس وقت سے صرف ایک ہسپتال بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پر سارا بوجھ پڑ گیا ہے۔ آپریشن کے لئے ایک سال بعد تک جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو بھی آپریشن کی لمبی تاریخ دی جا رہی ہے ۔ او پی ڈی کا تو برا ہی حال ہے۔ مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ آپریشن کے بعد اگر کوئی اگر کوئی آلہ یا تار وغیرہ نکالنا ہو تو اس کے لئے بھی چھ ماہ بعد کی تاریخ دی جا رہی ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر رضوی نے بتایا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے۔ اپنے وسائل میں رہ کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عوام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف دیا جائے۔