ایم ڈی بیت المال عہدہ دو ماہ سے خالی

April 25, 2024

اسلام آباد (شکیل اعوان خصوصی رپورٹر) پاکستان بیت المال کے ایم ڈی کا عہدہ دو ماہ سے خالی ہے اس دوران 1500کینسر، دل کے امراض اور فوری امداد کے کیسز زیر التوا ہیں۔ پاکستان بیت المال کا سالانہ بجٹ 7.2 ارب روپے ہے اور یہ اس کا آخری کوارٹر ہے۔ بیت المال کے قوانین میں اتنا بڑا سقم ہے کہ اگر بیت المال کا ایم ڈی نہیں ہوگا تو وہ ایڈیشنل ایم ڈی یا ڈپٹی ایم ڈی یا فائنانس کے شعبے کا سربراہ کوئی بھی سائننگ اتھارٹی نہیں ہوگا صرف ایم ڈی ہی سائننگ اتھارٹی ہوگا اس ائینی سقم کے تحت کے تحت ہی ابھی تک تمام کیسز جو ہیں وہ زیر التوا ہیں۔ مالی امداد کے منتظر ہزاروں لوگوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایم ڈی بیت المال کا تقرر کریں۔