پتنگ بازی، کبوتر بازی پر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف رٹ خارج

April 25, 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے کمشنر راولپنڈی کی طرف سے پتنگ بازی، کبوتر بازی اور ائر پورٹ ایریا کے قریب ہوائی فائرنگ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے خلاف رٹ خارج کردی۔مہتاب احمد نے12فروری2024کے حکم کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔رٹ کے قابل سماعت ہونے پر سرکاری وکیل نے اعتراض اٹھایا تھا۔ رٹ میں کبوتر بازی کی حد تک درخواست گزار کی طرف زور دیتے ہوئےکبوتر بازی کو ایک محفوظ مشغلہ،زریعہ معاش اور بنیادی حق قرار دیا گیا تھا۔جسٹس جواد حسن نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے قریب ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے اپنے فیصلے پر انحصار کرتے ہوئے رٹ مسترد کردی اور درخواست گزار کو کہا کہ وہ اپنے طور پر کمشنر راولپنڈی سے رجوع کرکے درخواست کرسکتا ہےلیکن کمشنر کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔