پریذیڈنٹ کپ ون ڈے، واپڈا کی کامیابی

April 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعے کوواپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔غنی گلاس نے 200 رنز بنائے۔ واپڈا نے 42 ویں اوور میں مطلوبہ اسکور تین وکٹوں پر پورا کرلیا۔ ایبٹ آباد میں کے آر ایل اور سرکاری ٹی وی کا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا ۔