پشاور میں سپر لیگ میچ کیلئے وزیر اعلیٰ کے پی سے جاوید آفریدی کا رابطہ

May 09, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں پی ایس ایل ٹین کے میچ ہونا مشکل ہیں۔ اسٹیڈیم ابھی مکمل نہیں ہوسکا ، سیکورٹی خدشات بھی اس سلسلے میں رکاوٹ ہیں۔ دریں اثنا پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیر اعلی نے اسٹیڈیم کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔