فوڈ سیکورٹی، کلائمٹ کی لچک رکھنے والے پودے اگانے کیلئے ایسکس یونیورسٹی کی لیبارٹری تیار

May 09, 2024

لندن (پی اے )اسیکس یونیورسٹی نےفوڈ سیکورٹی کیلئے ریسرچرز کو کلائمٹ کی لچک رکھنے والے پودے اگانے کے حوالے سے ریسرچ کرنےمیں مدد دینے کیلئے ایک نئی لیبارٹری تیار کی ہے،یونیورسٹی نے 3 ملین پونڈ سے ایک انڈور کھیت تیار کیاہے جہاں دنیا کے ہر علاقے کا ماحول جو دنیا کے مختلف علاقوں کے رہنے والوں کیلئے موزوں ہے موجود ہے ۔اس میں کام کرنے والے ریسرچرز اس کو CO2 کے اجتماع اور گرمی کی سطح کے مطابق کرسکتے ہیں ،اس میں کمرشیل معیار کا ایک فارم ہوگا اور کمپیوٹر کے ذریعے پودوں کی اسکیننگ کی ٹیکنالوجی کے ذریعے پودوں کے بڑھنے کے طریقے کا مانیٹر کیا جاسکے گا ، عمودی فارمنگ فصل اگانے کا ایک نیا طریقہ ہے جس میں فصلیں عمودی سطح پر اگائی جاتی ہیں اسے اسمارٹ ٹیکنالوجی ایکسپری مینٹل پلانٹ سوئٹ (STEPS) کا نام دیا گیا ہے اس میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹک سہولت بھی حاصل ہوگی جس نئے آئیڈیاز ،ٹیکنالوجیز اور حکمت عملی کے ذریعے زراعت اور دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کی پیشگوئی کی جاسکے گی، پروجیکٹ کی سربراہ بایولوجی کی پروفیسر ٹریسی لاسن کا کہناہے کہ اس سہولت سے یونیورسٹی کو پودوں پر ریسرچ کے کام میں ایک منفرد مقام مل گیا ہے جہاں آج مخصوص پودے کل کے متوقع ماحول میں اگا ئے جاسکیں گے اس سے ہمیں یہ معلوم ہوجائے گا کہ پودوں کو کلائمٹ چینج کی صورت میں ہم کس طرح اگا سکتے ہیں جس سے ہر ایک کامستقبل محفوظ ہوسکے گا ۔انھوں نے کہا کہ اس سہولت سے دنیا کو ماحول کے حوالے سے لچکدرا پودوں کے ذریعے اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کو مستقبل میں خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی،اس سہولت کیلئے وولفسن فائونڈیشن نے ایک ملین پونڈ کا عطیہ دینے کا وعدہ کیاہے فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو نے کہاہے کہ ہم برطانیہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کلائمٹ کے خلاف مستقبل سے محفوظ زراعت کی دریافت کی دوڑ میں شامل ہیں اور اسیکس یونیورسٹی خوراک کی پیداوار کے حوالے سے انتہائی اہم ریسرچ میں سب کی رہنمائی اور قیادت کررہی ہے اس مقصد کیلئے فنڈ فراہم کرنے میں مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ برطانیہ کی زرعی ٹیکنالوجی کمپنیIAG اس پروجیکٹ میں یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کررہی ہے اور اس نے یونیورسٹی میں عمودی فارم نصب کیا ہے ،IAG کے بزنس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر نے اسے برطانیہ کی کسی یونیورسٹی میں قائم کیاجانے والا اپنی نوعیت کا پہلا عمودی فارم قرار دیاہے ،اس لیباریٹری کو بدھ کو کھول دیاجائے گا۔