صومالیہ اور کینیا میں سیلاب سے 8 ہزار افراد کا انخلا

May 09, 2024

موغادیشو ( نیوز ڈیسک) افریقی ممالک صومالیہ اور کینیا میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق صومالیہ میں شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب کی وجہ سے 8ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بارش نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ بارش ہیران کے علاقے میں ہوئیں،جس سے دریائے شبیل میں طغیانی پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔دوسری جانب کینیا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 45ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔